پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی بڑی کمی
پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، نوٹی فکیشن
پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی کمی کردی گئی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے جو اگلے 15 روز تک لاگو رہیں گی، پٹرول کی قیمت323.38 روپے فی لیٹر سے کم کرکے نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت318.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم وہ ڈی ریگولیٹڈ ہونے کی وجہ سے حکومت نے ان کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔