فلسطینوں کے نام ایوارڈ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد اپنے مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینوں کے نام کرنے والے محمد رضوان کو بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑگیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے تھے کہ بھارتی شائقین کی جانب سے انہیں سیڑھیوں پر نامناسب مذہبی نعرے لگا کر اکسانے کی کوشش کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: ''رضوان نے کچھ غلط نہیں کیا'' پاکستان نے آئی سی سی پر واضح کردیا
کپتان بابراعظم اور رضوان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 82 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی جس سے شائقین کرکٹ پر ستہ طاری ہوگیا تھا تاہم بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد جب رضون کو بمراہ نے کلین بولڈ کیا تو شائقین کرکٹ کی جانب سے وکٹ کیپر پر سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: رضوان کا فلسطین سے متعلق ٹوئٹ؛ آئی سی سی نے بیان جاری کردیا
انہوں نے احمد آباد میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد بھارتی شائقین کی موجودگی میں بھارت کے 49 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھی سوال اُٹھایا کہ ورلڈکپ آئی سی سی کا نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ایونٹ لگ رہا ہے۔