شہزاد رائے کا مظلوم فلسطینی بچوں کیلئے گانا جاری

غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے

شہزاد رائے کی فلسطینی بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی: فوٹو ویب ڈیسک

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اسرائیلی مظالم کے شکار معصوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے گانا جاری کردیا ہے۔

شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے گانے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ کس طرح سفاک اسرائیلی فوج بمباری سے معصوم فلسطینی بچوں کی جان لے رہی ہے۔



گلوکار کے گانے کا عنوان 'حقیقت سے ماخوذ' ہے جس کے ہدایت کار فیصل قریشی ہیں جبکہ ویڈیو فلسطین کی موجودہ صورتحال پر مبنی ہے۔


ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ 'یہ ویڈیو غزہ کی صورتحال سے آگاہ کرے گی، خاص طور پر اُن معصوم بچوں کے بارے میں آگاہ کرے گی جو اس جنگ میں اپنے زندگیاں کھو رہے ہیں'۔

شہزاد رائے نے مزید کہا کہ 'گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطین ظلم کا شکار ہے اور وہاں کے معصوم بچوں پر جنگ کا گہرا اثر پڑ رہا ہے'۔

مزید پڑھیں: ماورا حسین اسرائیلی سفاکیت پر خاموش عالمی رہنماؤں پر برس پڑیں

واضح رہے کہ غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے، شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

دوسری جانب حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ میں 13 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں یرغمال ہیں۔
Load Next Story