ورلڈکپ روی شاستری نے بھی شاہین کو دورانِ کمنٹری ٹرول کردیا

شاہین شاہ آفریدی بالنگ میں کوئی وسیم اکرم نہیں، سابق بھارتی کرکٹر


ویب ڈیسک October 15, 2023
شاہین شاہ آفریدی بالنگ میں کوئی وسیم اکرم نہیں، سابق بھارتی کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ایوریج بالر قرار دیدیا۔

بھارت کے خلاف میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بالنگ میں کوئی وسیم اکرم نہیں ہیں، وہ ایک اچھے بالر ہیں لیکن انہیں زیادہ ہائپ دینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس نواز اور شاداب خان کی موجودگی کے باوجود کوالٹی اسپنرز کی کمی ہے ۔

مزید پڑھیں: فلسطینوں کے نام ایوارڈ؛ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا

کمنٹری کے دوران اس موقع پر روی شاستری کے ہمراہ عرفان پٹھان بھی موجود تھے، جنہوں نے قہقہ لگایا اور پاکستانی فاسٹ بولر کے مذاق اڑانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم تنقید کی زد میں

بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کو 155 پر محض 2 وکٹوں کا نقصان ہوا تھا تاہم گرین شرٹس 191 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس انہیں تنقید کا سامنا ہے، قومی ٹیم نے اپنی 8 وکٹیں صرف 36 رنز پر گنوائیں اور بھارت نے میچ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

دوسری جانب میچ میں محمد رضوان کو بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹاس کے وقت کپتان بابراعظم پر بھی بھارتی شائقین کرکٹ نے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر گوتم گمبھیر نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں