میں نے اپنا کام کردیا تھا پاکستان ٹیم پرفارم نہ کرسکی علی ظفر

پاکستان کا 192 رنز کا ہدف بھارت نے 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنایا

علی ظفر نے شائقین کرکٹ سے وعدہ کیا تھا وہ ورلڈ کپ کے لیے ترانہ جاری کریں گے : فوٹو ویب ڈیسک

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر ردعمل دے دیا ہے۔

گزشتہ روز علی ظفر نے شائقین کرکٹ سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانہ جاری کردیا تھا۔

علی ظفر نے 'مزہ آیا' کے عنوان سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کیا جس کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بہت پسند کیا گیا جبکہ سینئر اداکار ہمایوں سعید نے گلوکار کا ترانہ سُن کر کہا کہ 'مزہ آیا'۔



گلوکار نے ہمایوں سعید کی حوصلہ افزائی پر ردعمل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دیا۔


علی ظفر نے پاکستان کی شکست کے بعد مایوس ہوتے ہوئے کہا کہ 'اور بھی مزہ آسکتا تھا، اگر قومی ٹیم بھارت کے خلاف جیت جاتی'۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کا وعدہ پورا، ورلڈکپ ترانہ جاری کردیا

اُنہوں نے کہا کہ 'میں نے تو اپنا کام کردیا (ورلڈ کپ ترانہ جاری کردیا)، اب آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دیکھتے ہیں کیا ہوگا'۔

علی ظفر نے شائقین کرکٹ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے ترانہ جاری کریں گے، اس ترانے کے ہدایتکار، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی علی ظفر ہی ہیں جبکہ میوزک پروڈکشن علی مصطفیٰ نے کی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف شکست پرعدنان صدیقی کی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی

واضح رہے کہ پاکستان کا 192 رنز کا ہدف بھارت نے 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنایا، روہت شرما نے 63 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، شاندار بولنگ پر جسپریت بمراہ مین آف دی میچ قرار پائے۔
Load Next Story