مصر غزہ کی سرحد پر امدادی قافلے پھنس گئے اسرائیل کا اجازت دینے سے انکار
غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی وجہ سے سرحد بند ہے
مصر سے غزہ کے لیے امداد لانے والے متعدد قافلے رفح سرحد پر پھنس گئے اور کئی روز سے قطار میں لگے سیکڑوں ٹرکس غزہ میں جانے کے لیے اسرائیلی اجازت کے منتطر ہیں۔
تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئیں جن میں مصر اور ترکی سے لائے گئے امدادی سامان سے بھرے ٹرکس اور ایمبولینسز کی طویل قطار دکھائی دے رہی ہے جو آریش شہر میں فرح کراسنگ پر سرحد کھلنے کا انتظار کر رہی ہے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی وجہ سے سرحد بند ہے اور فضائی حملوں سے کراسنگ کے فلسطینی حصے کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
اس کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کا غزہ میں داخل ہونا یا وہاں سے نکلنا بہت مشکل ہوگیا ہے بلکہ سرحد پر امداد کو بھی جانے سے روک دیا گیا ہے۔ امدادی اداروں کے حکام اسرائیل پر سرحد کھولنے اور قافلوں کو گزرنے کا رستہ دینے کےلیے زور دے رہے ہیں لیکن اس کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔
برطانیہ اور امریکہ سمیت متعدد ممالک نے غزہ میں پھنسے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ رفح کراسنگ کے قریب پہنچ جائیں تاکہ سرحد کھلتے ہی وہاں سے نکل سکیں۔ کیونکہ بہت ہی محدود وقت کے لیے ہی یہ سرحد کھل سکتی ہے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں پھنسے سیکڑوں فلسطینی نژاد امریکیوں کو رفح کے راستے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم تاحال وہ اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوئے۔