اسرائیل نے حماس کے اعلیٰ کمانڈر کو فضائی حملے میں قتل کرنے کی ویڈیو جاری کردی

نیول کمانڈو بلال الکیدرا یہودی بستی پر حملے کے منصوبہ ساز تھے، اسرائیلی فوج

القسام بریگیڈ کے نیول کمانڈوز کے سربراہ بلال اکیدرا اسرائیلی بمباری میں شہید، فوٹو: ویڈیو گریب

اسرائیل نے حماس حملے کے منصوبہ ساز اعلیٰ کمانڈر کو فضائی حملے میں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملکی انٹیلی جنس نے حماس کے عز الدین القسام بریگیڈ کی بحری کمانڈوز یونٹ نخبہ فورس کے سربراہ بلال الکیدرا کے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس ٹھکانے کا سراغ لگایا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس اور مغربی جبالیہ میں 100 سے زائد فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے، جن میں حماس کے آپریشنل کمانڈ سینٹرز اور فوجی کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا۔




اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ فضائی حملوں میں حماس کے کئی اینٹی ٹینک میزائل لانچ پیڈز اور اسلحہ ساز فیکٹریوں کو تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے اس حملے میں حماس کے جانباز نیول کمانڈو بلال الکیدرا شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بلال الکیدرا کو اسرائیل میں ایک بستی نیریم میں قتل عام کی منصوبہ سازی کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ایک سینئر فوجی کمانڈر مراد ابو مراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا جو اسلامی گروپ کی فضائی کارروائیوں کے سربراہ تھے۔
Load Next Story