پاکستانی پولیس افسر نے اسرائیل کیخلاف جہاد پر جانے کی درخواست دے دی

انسپکٹر فیاض احمد جانوری کا اپنی 10 فیصد تنخواہ فلسطین کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کو دینے کا اعلان


ویب ڈیسک October 15, 2023
انسپکٹر فیاض احمد جانوری کا اپنی 10 فیصد تنخواہ فلسطین کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کو دینے کا اعلان

سندھ پولیس میں تعینات انسپکٹرنے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اورجسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹو سٹی ساؤتھ زون میں تعینات انسپکٹرفیاض احمد جانوری نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اور جسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے باضابطہ اجازت مانگ لی۔

انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ بھی الخدمت فاؤنڈیشن کو خاص طورپرفلسطین ریلیف آپریشن کے لیے پیش کش کردی۔

خط میں انسپکٹر نے لکھا کہ فلسطین کی آزادی تک جہاد میں شریک رہنے کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں