غزہ کی ناکہ بندی ختم اور فوجی کارروائیاں بند کروائی جائیں سعودیہ کا امریکا سے مطالبہ
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن وفد کے ہمراہ اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں کہا کہ ہمیں غزہ میں اسرائیل کے فوجی آپریشن روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ولی عہد نے غزہ میں صورت حال کو پُرسکون رکھنے، موجودہ کشیدگی کو روکنے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے سمیت استحکام اور بحالی کے کاموں پر زور دیا۔
یہ خبر پڑھیں : فلسطین میں جارحیت، سعودی عرب نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحالی روک دی
سعودی ولی عہد نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ غزہ کا فوجی محاصرہ ختم کرکے لوگوں تک امداد پہنچائی جائے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے گفتگو میں مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بند کروانا اور معصوم لوگوں کی جانیں بچانا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل نے حماس کے اعلیٰ کمانڈر کو فضائی حملے میں قتل کرنے کی ویڈیو جاری کردی
ولی عہد محمد بن سلمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ناجائز تسلط ختم کرکے فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق فراہم کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 ہوگئی؛ 724 بچے بھی شامل
اس ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے جب کہ سعودیہ میں امریکی سفیر مائیکل رتنی اور امریکی محکمہ خارجہ کے مشیر سمیت اہم حکام بھی موجود تھے۔