پی آئی اے ملکی و غیرملکی فضائی آپریشن میں دیگرائیرلائنز سے پیچھے رہ گئی

گیلپ سروے کا انعقاد پانچ پاکستانی ایئر لائنز کے مابین کیا گیا


Staff Reporter October 15, 2023
—فائل فوٹو

گیلپ پاکستان سروے میں بھی پی آئی اے ملکی و غیرملکی فضائی آپریشن میں دیگر ائیرلائنز سے پیچھے رہ گئی۔

سروے کے مطابق انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن میں بروقت روانگی کے معاملے میں ایئر لائن سیال پہلے، سرین دوسرے، پی آئی اے تیسرے اور ایئر بلو چوتھے نمبر پر رہی۔

سروے میں کے مطابق اندرون ملک پروازوں کی بروقت روانگی کے تناظر میں ایئرسیال پہلے، ائیربلیو دوسرے، فلائی جناح تیسرے، سرین چوتھے جبکہ قومی ایئرلائن پانچویں نمبر پر رہی۔

گیلپ سروے کا انعقاد پانچ پاکستانی ائرلائنز کے مابین کیا گیا۔ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صرف اندرون ملک فضائی آپریشن کے حوالے سے جاری اعداد وشمار میں بھی پی آئی اے پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب آخری نمبر پر تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں