جناح ٹرمینل پرمعذوری کا دھوکا دے کر 39 آئی فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سلیم نامی مسافر جسم پر باندھے ہوئے آئی فونز کے ساتھ لاؤنج سے باہر جانے کی کوشش کررہا تھا، ترجمان کسٹمز
کسٹمز انٹیلی جنس نے جناح ٹرمینل ارائیول پر معذوری کا دھکا دے کر قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کسٹمز کے مطابق دبئی سے ای کے 600 کی پرواز سے آنے والے مسافر سے 39 آئی فونز برآمد کیے گئے جس کی مالیت 3کروڑ 70لالھ روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سلیم نامی مسافر نے معذوری کا دھوکا دیکر وھیل چئیر پر گرین چینل کا استعمال کیا جبکہ مسافر جسم پر باندھے ہوئے آئی فونز کے ساتھ لاؤنج سے باہر جانے کی کوشش کررہا تھا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق حکام نے شک کی بنا پر مسافر کی جسمانی تلاشی لی، آئی فونز کی اسمگلنگ کے ذریعے 70لاکھ روپے کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوری کی جارہی تھی۔
حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ آئی فونز ضبط کرلیے گئے۔