برطانوی خاتون نے طویل انتظار کے بعد خود سے شادی کرلی
سارہ کے 40 عزیزوں اور دوستوں نے تقریب میں شرکت کی جبکہ 10,000 پاؤنڈز کا مجموعی خرچہ آیا
42 سالہ برطانوی خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی مثالی شادی کے جشن کے انتظار میں 20 سال سرف کیے تاہم اب یہ انتظار کی حد ختم ہوگئی اور انہوں نے عظیم الشان جشن کے تجربے کیلئے اپنے آپ سے ہی شادی کرلی۔
محترمہ ولکنسن نے شادی کی تقریب کی خود میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے لیے منگنی کی انگوٹھی خریدی، اور سوفولک میں ہارویسٹ ہاؤس میں اپنے دوستوں کے ساتھ خصوصی دن منایا۔
کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی محترمہ ولکنسن نے کہا کہ یہ میرے لیے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا۔ یہ تقریب کوئی سرکاری شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں آپ سوچتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ شاید یہ میرے کسی ساتھی کے ساتھ نہ ہو لیکن میں کیوں اس خوشی سے محروم رہوں؟۔
انہوں نے بتایا کہ جو رقم انہوں نے اپنی اصل شادی کے لیے مخصوص کرکے رکھی تھی، وہ انہوں نے خود سے شادی کے جشن میں لگادی،
اس تقریب کے دوران ان کے 40 عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ جبکہ تقریب پر 10,000 پاؤنڈز خرچ ہوئے۔