امریکی نژاد باشندہ سی ویو پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

شہباز یونس زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے دونوں بیٹے اسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس

—فائل فوٹو

امریکی نژاد باشندہ سی ویو پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی نے بتایا کہ سی ویو کے قریب نجی لگژری فلیٹ کے عقبی راستے سے سمندر کا راستہ موجود ہے جہاں سے شہباز یونس اپنے دو بیٹوں کے ساتھ موجود تھا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ شہباز یونس اپنے دونوں بیٹوں کو لے کر سمندر میں اُتر گیا جہاں تیز رفتار لہروں نے شہباز یونس اور اس کے دو بیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق فلیٹ کے رہائشیوں نے چیخ و پکار کی تو قریب موجود سکیورٹی گارڈ نے شہباز یونس اور اس کے بیٹوں کو ریسکیو کیا اور اسپتال منتقل کیا جہاں امریکی نژاد شہری شہباز یونس زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے دونوں بیٹے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 
Load Next Story