کراچی رات گئے تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے

(فوٹو: فائل)

کر اچی میں رات گئے ہلکی تیزبارش کے ساتھ ہی گرد آلود ہوائیں چلنے گی جس کے بعد شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق کر اچی میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے سے شہریوں کو آندھی جیسی صورتحال کا سامنا کر نا پڑا جس کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

سیکڑوں کی تعداد میں فیذڈرز ٹرپ کرنے سے بہادر آباد ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، ملیر، شاہ فیصل کا لونی ، ناظم آباد ، اورنگی ٹاون ، لیاقت آباد ، پی آئی بی کا لونی ، لانڈھی، کورنگی، سرجانی ٹاؤن، محمود آباد، لائنزایریا سمیت متعد د علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

چند منٹوں کی بارش کے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی رات گئے تک معمول پر نہیں آ سکی تھی۔


قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیر کو شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل ( 16 اور 17 اکتوبر) کو شہر میں ہلکی بارش/ بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں پر اثرانداز ہورہا ہے، اس سسٹم کے اثرات سندھ تک پھیل جانے کا امکان ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

 
Load Next Story