عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ منائی تصاویر اور ویڈیو وائرل
ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب رکھی گئی جس میں گلوکار کی بیگم کی قریبی سہیلیوں نے بھی شرکت کی
عاطف اسلم نے پوری دنیا میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کو نئی شناخت دی ہے اور وہ ہر جگہ اپنی سحر انگیز آواز سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
جس طرح گلوکار اور اداکار اپنی پروفیشنل لائف کو وقت دیتے ہیں اسی طرح وہ اپنی نجی زندگی کی خوشیاں بانٹنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔
عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ کی سالگرہ منائی اور ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب رکھی جس میں ان کی بیگم کی قریبی سہیلیوں نے بھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ کیک کاٹ کر عاطف اسلم کو کھلاتی ہے اور سب اسے جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ سے عاطف اسلم کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔