سردیوں کی آمد کراچی سے چلنے والی 6 ٹرینوں کے اوقات تبدیل
پاکستان ایکسپریس، رحمان بابا، علامہ اقبال، ملت، تیزگام اور کراچی ایکسپریس کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں
موسم سرما کی آمد سے قبل پاکستان ریلوے نے کراچی سے روانہ ہونے والی 6 ٹرینوں کے اوقات تبدیل کردیے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 کے بجائے دوپہر 12 بجے،پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 کے بجائے 1 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔
اسی طرح علامہ اقبال ایکسپریس شام ساڑھے 6 کے بجائے دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر اور ملت ایکسپریس شام ساڑھے 5 بجے کے بجائے 4 بج کر 45 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئی۔
علاوہ ازیں تیزگام ایکسپریس شام 6 کے بجائے 5بج کر 30 منٹ پر اور کراچی ایکسپریس شام 5 کے بجائے 6 بجے منزل کی جانب روانہ کی گئی۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق باقی تمام ریل گاڑیوں کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔