روس کاخلائی کیپسول سویزخلا سے واپس قذاقستان میں اترگیا
خلائی کیپسول سویز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے تین رکنی عملے کے ساتھ باحفاظت قذاقستان میں اتر گیا ہے۔
سویز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر130 دن گزارنے کے بعد واپس زمین پر پہنچا، امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے گزشتہ سال اپنے خلائی جہازوں کو گراؤنڈ کرنے کے بعد سویز ہی واحد خلائی کیپسول ہے جس کے ذریعے خلاء باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر جا سکتے ہیں۔