ایس آر او 351 معطلی تاجروں میں بے چینی ختم ہوگی کراچی چیمبر

موجودہ حکومت کی توجہ بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے پر مرکوز ہے، سراج تیلی


Business Reporter May 18, 2014
موجودہ حکومت کی توجہ بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے پر مرکوز ہے، سراج تیلی فوٹو: فائل

بزنس مین گروپ کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عہدیداران نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ایس آر او 351(I)2014 پر عمل درآمد معطل کرنے کے احکام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں نہ صرف ملک بھر کی کاروباری برادری میں پھیلی بے چینی ختم ہوگی بلکہ تاجر برادری کو یہ مثبت پیغام ملا ہے کہ موجودہ حکومت کی توجہ بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

کراچی چیمبر میں برسراقتداربزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمین طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی، انجم نثار، صدر چیمبر عبداللہ ذکی ودیگر نے ایس آر او351(I)2014 پرعمل درآمد روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرکراچی چیمبرمیں پریس کانفرنس منعقد کی تھی جس کا وفاقی وزیر خزانہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بروقت مداخلت کی جو قابل تحسین امر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں