ڈنکی بمقابلہ سالار پرابھاس نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

'سالار' اور 'ڈنکی' کی ریلیز پر بھارتی فلم انڈسٹری میں بڑا تصادم ہوگا


ویب ڈیسک October 16, 2023
پرابھاس انسٹاگرام سے غائب ہوگئے: فوٹو ویب ڈیسک

بھارتی اداکار پرابھاس نے اپنی میگا تھرلر فلم 'سالار' کی ریلیز سے قبل اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پرابھاس کی آنے والی فلم 'سالار' کے خوب چرچے ہورہے ہیں، پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم 'ڈنکی' کے ساتھ ریلیز ہوگی، دونوں بڑی فلمیں 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 'سالار' اور 'ڈنکی' کی ریلیز پر بھارتی فلم انڈسٹری میں بڑا تصادم ہوگا کیونکہ دونوں فلموں کی ریلیز کے لیے مداح بےحد پُرجوش ہیں۔

اب، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار پرابھاس نے اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

p1

پرابھاس انسٹاگرام سے پراسرار طور پر غائب ہو گئے ہیں، اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شاید اداکار کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جبکہ کچھ صارفین نے یہ کہا کہ اداکار نے شاہ رخ خان کی فلم 'ڈنکی' سے ٹکراؤ کے خوف کی وجہ سے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔


واضح رہے کہ پرابھاس کی میگا تھرلر فلم 'سالار' کی ریلیز کیلئے بھی 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی جو پہلے ہی سے کنگ خان کی 'ڈنکی' کیلئے مختص ہے۔

مزید پڑھیں: پرابھاس سے ٹکراؤ کا خوف: شاہ رخ کی فلم 'ڈنکی' کی ریلیز ملتوی ہونے کا امکان

گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پرابھاس کی فلم 'سالار' کی وجہ سے شاہ رخ خان کی فلم ' ڈنکی' کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے 'ڈنکی' کے فلمساز یا شاہ رخ خان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

پرابھاس کی فلم کو بلاک بسٹر فلم 'کے جی ایف' کے ڈائریکٹر پراشانت نیل بنارہے ہیں جبکہ انہی کی فلم 'کے جی ایف 2' کا تصادم بھی شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' سے ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں