اسرائیل کے حامی امریکی چینل نے3 مسلمان اینکرز کو معطل کردیا

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک فرائض انجام دینے والے 12 صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں، صحافتی تنظیم


ویب ڈیسک October 16, 2023
اسرائیلی حملوں میں اب تک 2600 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

اسرائیل کے لیے پروپیگنڈا کرنے والے امریکی چینل نے 3 مسلمان اینکرز کو معطل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی چینل نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران مشہور اینکر مہدی حسن سمیت دیگر2 مسلمان اینکرز علی ویلشی اور ایمن محی الدین کو پروگرامز کرنے سے روک دیا۔

مزید پڑھیں: غزہ پر حملے کی کوریج؛ اسرائیل نے ''الجزیرہ'' نیوز چینل کی بندش کیلیے کوششیں تیز کردیں

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ان اینکرز کے شوز کو معطل کرنے کا فیصلہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اب تک 12 صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 2 ہزار 600 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی جبکہ 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں