فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں نگراں وزیراعظم

اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو بلاجواز نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریحاَ خلاف ورزی ہے، وزیراعظم آفس

(فوٹو: فائل)

پاکستان نے اسرائیل اور فلسطین کی صورت حال پر اپنا مؤقف واضح کیا ہے کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر گہری تشویش ہے۔ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرنے اور ناکا بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 
Load Next Story