غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی امریکی صدر

حماس کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ضروری ہے، جو بائیڈن


ویب ڈیسک October 16, 2023
یرغمالی امریکی شہریوں کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں، امریکی صدر:فوٹو:فائل

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی۔

صدر جو بائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ اس کی بڑی غلطی ہوگی۔ حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے حامی امریکی چینل نے3 مسلمان اینکرز کو معطل کردیا

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حماس اور دیگر عناصر فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتیں۔ اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے 13 امریکیوں کی رہائی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ ان امریکیوں کو مبینہ طورپر حماس نے یرغمال بنایا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا کہ ایران کی تنظیم حزب اللہ فلسطین میں جاری تنازع میں داخل نہ ہو اور نہ ہی اسے مزید بڑھاوا دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں