کوسٹ گارڈ کی گوادر میں کارروائی اسپیڈبوٹ سے اربوں روپے کی منشیات برآمد

برآمد ہونے والی منشیات میں 833 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 42 کلو گرام آئس شامل ہے


ویب ڈیسک October 16, 2023
ملزمان اپنی اسپیڈو بوٹ ساحل پر چھوڑ کر فرار ہو گئے

پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ایک کارروائی کے دوران اسپیڈ بوٹ سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے جیونی سے سمندر کے ذریعے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ سے منشیات کی کھیپ برآمد کرلی۔

ملزمان پاکستان کوسٹ گارڈز (پی سی جی) کی بوٹ کو دیکھ کر اپنی اسپیڈ بوٹ سمندر کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کی چیکنگ کے دوران 833 کلوگرام اعلیٰ کو ا لٹی کی چرس اور 42 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 20.86 ملین ڈالر (تقریباً 5 ارب روپے سے زائد) بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں