رضوان کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر صہیونی ریاست آگ بگولہ
This was for our brothers and sisters in Gaza.
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ میچ میں 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے پاکستانی ٹیم کی جیت غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سامنا کرتے فلسطینیوں کے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں: فلسطینوں کے نام ایوارڈ؛ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا
قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد اپنے ''مین آف دی میچ'' کا ایوارڈ فلسطینوں کے نام کرنے والے محمد رضوان کو بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: ''رضوان نے کچھ غلط نہیں کیا'' پاکستان نے آئی سی سی پر واضح کردیا
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے تھے کہ بھارتی شائقین کی جانب سے انہیں سیڑھیوں پر نامناسب مذہبی نعرے لگا کر اکسانے کی کوشش کررہے تھے۔