جیل ٹرائل کیخلاف شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدالت سے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا


ویب ڈیسک October 16, 2023
فائل : فوٹو

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

شاہ محمود قریشی نے عدالت سے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے لہٰذا عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے۔

شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ اسد کے ذریعے درخواست دائر کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں