پی آئی اے پی ایس او کو ایندھن کیلیے روزانہ کی بنیاد پرادائیگیاں کریگا
پی آئی اے پر پی ایس او کے لگ بھگ پونےدوارب روپے واجب الاداہیں، ذرائع
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) پروازوں کے لیے درکارایندھن کے لیے پی ایس او کو روزانہ کی بنیاد پر ادائیگیاں کرے گا۔
ذرائع کےمطابق پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان سابقہ ادائیگیوں کے تنازع پرمزاکرات ہوئے جس میں پی آئی اے کےچیف فنانس آفیسراور پی ایس او نمائندگان کے درمیان باہمی طورپراتفاق ہوا کہ قومی ائیرلائن یومیہ بنیادوں پرکھپت کے حساب سے پی ایس او کو ادائیگیاں کرے گا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے پر پی ایس او کے لگ بھگ پونےدوارب روپے واجب الاداہیں، گزشتہ ہفتے قومی ائیرلائن انتظامیہ نے سابقہ واجبات کی مد میں ساڑھے نوکروڑ روپے کی ادائیگی کی تھی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق جہازوں کے لئے پی آئی اے پی ایس او سے فیول خریدے گی، ملک کے تمام ائیرپورٹ پرجہازوں کو ایندھن لیا جائےگا جبکہ قومی ائیرلائن کی جانب سے پی ایس اوایندھن کی طلب کے متعلق آگاہ رکھا جائےگا۔