مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے امریکی میک اپ آرٹسٹ کا اسرائیلی خاتون کو جواب
ہُدیٰ قطان نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر آواز اُٹھائی
فلسطین کی حمایت کرنے والی عالمی شہرت یافتہ عراقی نژاد امریکی بیوٹی میک اپ آرٹسٹ ہُدیٰ قطان نے اسرائیلی خاتون کی دھمکی کا دو ٹوک جواب دے دیا۔
معروف بیوٹی برانڈ 'ہُدیٰ بیوٹی' کی بانی ہُدیٰ قطان نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر آواز اُٹھائی، اس سلسلے میں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلسطینی عوام کے حق میں پوسٹ بھی کی۔
اُن کی پوسٹ پر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے صارفین نے اُنہیں سراہا، تاہم اس پوسٹ کے بعد اسرائیل کے حامیوں نے ہُدیٰ کے بیوٹی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
حال ہی میں جب میک اپ آرٹسٹ ہُدیٰ قطان نے دبئی میں منائی گئی اپنی 40ویں سالگرہ کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تو وہیں کمنٹس سیکشن میں اسرائیلی حامیوں نے اُنہیں دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
میک اپ آرٹسٹ کی پوسٹ پر دھمکی آمیز تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی خاتون نے کہا کہ 'دنیا بھر میں موجود اسرائیلی آپ کی بیوٹی پراڈکٹس پسند کرتے ہیں اور خریدتے بھی ہیں لیکن آپ اس وقت غزہ کی حمایت کرکے غلط کررہی ہیں، اگر آپ اسی طرح فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گی تو ہم اسرائیلی آپ کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کردیں گے، اس سے آپ کی کمپنی کو مالی نقصان ہوگا کیونکہ غزہ کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ وہ آپ کی پراڈکٹس خرید سکیں'۔
ہُدیٰ قطان نے اسرائیلی خاتون کے تبصرے پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے'۔
واضح رہے کہ غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جبکہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سونم کپورفلسطین کی حمایت میں بول پڑیں
فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔