نواز شریف کا نگراں حکومت سے فلسطینیوں کیلئے خوراک اور دوائیں بھیجنے کا مطالبہ

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز بلند کرے، سابق وزیراعظم نواز شریف

فوٹو: فائل

نواز شریف نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز بلند کرے اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی اشیا بھیجے۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ ہے، بچوں، عورتوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت، انسانی ضمیر کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔


انہوں نے کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا، پاکستان آج بھی، ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز بلند کرے، نیز مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کارروائی کرے۔

Load Next Story