گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری محکموں میں فیول فلیٹ کارڈ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

فلیٹ فیول سسٹم سے سرکاری محکموں میں فیول کے بے دریغ استعمال پر قابو پانے میں مدد ملے گی


ویب ڈیسک October 16, 2023
فوٹو: فائل

گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلیے سرکاری محکموں میں فیول فلیٹ کارڈ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے سدباب کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمین اور محکموں کیلیے فلیٹ فیول کارڈ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے تمام انتظامی سیکریٹریز اور سرکاری محکموں کے سربراہوں کو یکم نومبر 2023 سے سرکاری گاڑیوں کی فیولنگ کے لیے فیول فلیٹ کارڈ سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف سیکریٹری نے گلگت بلتستان کے تمام فیول اسٹیشنز اور ڈپٹی کمشنرز کو فیول فلیٹ کارڈ سسٹم کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

فیول کی حد کے غلط استعمال کو روکنے اور شفافیت لانے کے لیے فیول فلیٹ کارڈ سسٹم کے ذریعے تمام مجاز سرکاری افسران کو فیول کی ایک مخصوص حد کی اجازت دی جائے گی۔

فلیٹ فیول سسٹم کے اجرا سے فیول کی بچت کے ساتھ ساتھ خزانے پر بھی بوجھ کم پڑے گا۔

فلیٹ کارڈ میں حد متعین ہوگی اور یہ کمپیوٹرائزد سسٹم سے منسلک ہوگا، اس سے تمام گاڑیوں کی ریڈنگ بھی چیک کی جاسکے گی اور فیول کے بے دریغ ضیاع کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں