قومی کرکٹرز کی جانب سے تعریفوں کے میسج ملتے ہیں نوال سعید کا انکشاف
کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کی طرف سے ایسے پیغامات بہت نامناسب ہیں، اداکارہ
پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر بہت سارے پیغامات ملے ہیں۔
نوال سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے تجربات اور رکاوٹوں پر روشنی ڈالی۔
اداکارہ نے نے بتایا کہ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعدد تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہوئے جس پر انہیں بہت حیرت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کی طرف سے ایسے پیغامات بہت نامناسب تھے۔
نوال سعید نے کسی بھی کھلاڑی کا نام لئے بغیر کہا کہ کھلاڑی ملک کے اندر اپنے مقام کا خیال رکھیں اور ایسی حرکتوں سے پرہیز کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فنکار لوگوں کو تفریح دیتے ہیں جبکہ کھلاڑی ملک کے ترجمان ہوتے ہیں اس لئے سوشل میڈیا پر انہیں اپنی پروفیشنل موجودگی رکھنی چاہئے۔