میئرکراچی کے مشیر کھارادر میں اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بن گئے

کرم اللہ وقاصی کو پیپلز پارٹی کے جلسےمیں شرکت کے بعد کھارادر پر 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیتوں نے لوٹا، پولیس


Staff Reporter/ October 16, 2023
— (فوٹو فائل)

میئرکراچی کے مشیر کھارادر میں اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق میئرکراچی کے مشیرکرم ﷲ وقاصی بھی اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بن گئے۔ کرم اللہ وقاصی اتوار کی شب لیاری میں پیپلز پارٹی کے جلسےمیں شرکت کے بعد گھرکے لیے روانہ ہوئے اور کھارادرکےقریب 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیتوں نے انہیں اسلحہ زور پرنقدی اورقیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

رابطہ کرنے پرایس ایچ اوکھارادرآغا عبدالرشید نے بتایاکہ کرمﷲ وقاصی کی جانب سےواردات سے متعلق کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی اورنہ ہی واردات سے متعلق مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں