خود رپورٹ جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو احاطہ عدالت میں پونچھا لگانے کی سزا

جوڈیشل مجسٹریٹ عبد اللّٰہ قادری اس سے قبل پولیس اہلکاروں کو اس قسم کی سزائیں دے چکے ہیں

تھانہ سرجانی ٹاؤن کے تفتیشی افسر احاطہ عدالت میں پونچھا لگا رہے ہیں

ماتحت پولیس اہلکار کے ہاتھوں رپورٹ جمع کروانا تفتیشی افسر کو مہنگا پڑ گیا، جج نےاحاطہ عدالت میں پونچھا لگانے کی سزا دے دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عبد اللہ قادری نے رپورٹ خود جمع نہ کروانے پرتفتیشی افسر کو احاطہ عدالت میں پونچھا لگانے کی سزا دے دی۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ خود جمع کرانے کے بجائے ماتحت اہلکار کے ہاتھ بھیج دی تھی۔


عدالت نے تھانہ سرجانی ٹاؤن کے تفتیشی افسر کو ہتھکڑی لگا کر فرش صاف کرنے کا حکم دیا، تفتیشی افسر کی ہتھکڑی لگا کر فرش صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عبد اللّٰہ قادری اس سے قبل پولیس اہلکاروں کو اس قسم کی سزائیں دے چکے ہیں۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کی وائرل ویڈیو 15 سے 20 دن پرانی ہے۔
Load Next Story