چاند نظرآگیا یکم ربیع الثانی کل بروز منگل ہوگی
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا
ربیع الثانی 1445ھ کا چاند نظر آگیا، یکم ربیع الثانی 17 اکتوبر بروز منگل ہوگی۔
ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں رویت ہلال کے حوالے سے شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا کہ یکم ربیع الثانی 1445ھ 17 اکتوبر بروز منگل ہوگی۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چاند کی پیدائش کو اڑتالیس گھنٹے مکمل ہو چکے اور جنوبی پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔