پاکستان کا غزہ کیلیے امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ

امدادی سامان کی ترسیل کے لیے فلسطینی ہلال احمر، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور پاکستانی مشنز سے رابطےمیں ہیں،دفترخارجہ


ویب ڈیسک October 16, 2023
فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غزہ کے لیے امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے پیش نظر مظلوم فلسطینی بھائیوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے ۔

غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں، حمصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ امدادی سامان کی ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں