تربت واقعہ باہر سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن ہونی چاہیے نگراں وزیراعلیٰ

تربت واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتار کیلیے مؤثر اقدامات کررہے ہیں، کوتاہی پر ایس پی کو معطل کردیا ہے، علی مردان ڈومکی


ویب ڈیسک October 16, 2023
فوٹو فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں یا علاقوں سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، تربت میں مزدوروں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اور یہ بلوچستان کی روایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربت واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتار کیلیے حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے، انتظامی کوتاہی پر ایس پی کو معطل کردیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ باہر سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ ایسے واقعات کا سدباب ہوسکے، بائیس اکتوبر کو خود تربت جاکر تحقیقات کا جائزہ بھی لوں گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو حاصل گا، ٹرانسپورٹرز، اور تاجرکرایوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمیتں اسی تناسب سے کمی کریں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو صوبے بھر میں مزید فعال ہونے کی ہدایت دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔