شاہ رخ خان ’ٹائیگر3‘ کے ٹریلر میں کیوں نظر نہیں آئے وجہ سامنے آگئی
فلم کی تشہیری مہم میں صرف سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی سامنے رہیں گے
بالی وڈ انڈسٹری میں گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ کنگ خان 'ٹائیگر3' کے ٹریلر میں نظر آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور فلم کے ٹریلر میں صرف سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے مداحوں کو فلم کی ریلیز کا انتظار کرنا پڑے گا اور کنگ خان بڑی اسکرین میں ظاہر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 'ٹائیگر3' کی تشہیری مہم میں صرف سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی سامنے رہیں گے اور کنگ خان کا اس میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔
یش راج فلمز کا خیال ہے کہ کسی مشہور اداکار کا کامیو اس وقت کامیاب رہتا ہے جب ناظرین کے سامنے وہ توقع کے برخلاف آجائے جس طرح 'پٹھان' میں سلمان خان آئے تھے۔
دوسری طرف 'ٹائیگر3' کے حوالے سے فلمی ٹیم نے سخت سیکورٹی پالیسی اپنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا کوئی حصہ سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوسکے۔