سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے حوالے سے پنجاب حکومت کی وضاحت

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے


October 16, 2023
فوٹو: فائل

نگراں وزیراطلاعات اور پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا کوئی فیصلہ کیا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی پروگرام زیر غور ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے حوالے سے تمام خبریں حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہیں کیونکہ نجکاری کاکوئی پروگرام زیر غور نہیں۔

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کا سخت نوٹس لیاہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے تمام خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

قبل ازیں نگراں وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ حکومت نے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا لہذا اساتذہ اپنے احتجاج سے دستبردار ہوجائیں۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں سرکاری اساتذہ کا اسکولوں کی نجکاری کے خلاف جاری احتجاج 14ویں روز میں داخل ہوگیا ہے، مظاہرین نے اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لینے اور دھرنے کے دوران گرفتار کیے جانے والے افراد کی رہائی سمیت مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔