چلتے ہوئے مڑنے میں مشکل الزائمر کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہے تحقیق

تحقیق میں الزائمر کے ابتدائی مرحلے میں موجود افراد راستے پر مڑتے وقت موڑ کا مسلسل غلط اندازہ لگاتے رہے


ویب ڈیسک October 18, 2023

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ الزائمر کی ابتدائی علامات رکھنے والے افراد کو سمت شناسی کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے ماہرین نے الزائمر کی ابتدائی علامات رکھنے والے لوگوں کے معائنے کے لیے ورچوئل ریئلٹی کا استعمال کیا اور دیکھا کہ وہ افراد الزائمر کے ابتدائی مراحل میں تھے انہیں چلتے وقت مڑنے میں مسئلے کا سامنا تھا۔

تحقیق میں 31 صحت مند کم عمر افراد کا 36 صحت مند بڑی عمر کے افراد اور 43 مریضوں (معمولی ذہنی مسئلے والے) کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔

تینوں گروپس کو ورچوئل ریئلٹی چشمے پہنا کر ایک سرگرمی مکمل کرنے کے لیے کہا گیا جس میں ان کو حقیقی انداز میں چلنا پڑا۔ اس سرگرمی میں شرکاء درج ہندسوں والی کون کی رہنمائی میں ایک راستے پر چلےجس میں دو سیدھے راستے ایک موڑ سے جڑے ہوئے تھے۔ بعد ازاں آخر پر پہنچ کر ان افراد کو یاد داشت کی مدد سے واپس اس ہی جگہ پہنچنا تھا جہاں سے انہوں نے چلنا شروع کیا تھا۔

یہ سرگرمی تین مختلف صورتوں میں دہرائی گئی۔ مطالعے میں معلوم ہوا کہ الزائمر کے ابتدائی مراحلے میں موجود افراد راستے پر موڑ کا مسلسل غلط اندازہ لگاتے رہے اور ان کے سمت کے احساس میں تبدیلی آتی رہی۔

یو سی ایل کے ڈاکٹر آندرے کاسٹیگنارو کے مطابق سمت شناسی میں مسئلہ الزائمر کی اہم ابتدائی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ الزائمر میں مبتلا افراد سے مڑنے کے لیے کہتے ہیں تو انہیں اصل میں اپنے مڑنے سے زیادہ مڑنا محسوس ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں