آئندہ ہفتے تک الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کردیا جائیگاوفاق کی یقین دہانی

کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات کودور کیا جائے گا، وفاق کے سیاسی رابطہ کار کی متحدہ کو یقین دہانی


عامر خان May 18, 2014
کراچی کی ترقی کے لیے وزیراعظم جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے،سیاسی رابطہ کار کی یقین دہانی فوٹو: فائل

لاہور: وفاق کے سیاسی رابطہ کار نے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو الطاف حسین کے اوورسیز شناختی اور پاسپورٹ جاری کے معاملے کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک ان کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا اور جلد اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کرلی جائے گی۔

اس رابطہ کارکی یقین دہانی کے بعد الطاف حسین نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور احتجاجی پالیسی کے فیصلے کو واپس لے لیا ۔ اس رابطہ کار نے ایم کیو ایم کی قیادت کو کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات کودور کیا جائے گا اور کراچی کی ترقی کے لیے وزیراعظم جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے،مستقبل میں دونوں جماعتوں میں ورکنگ ریلشن شپ بڑھائی جائے گی ۔وفاق نے ایم کیو ایم کو کہا ہے کہ گورنر سندھ کے حوالے سے بھی ناراضگی کو دور کیا جائے ،وفاق چاہتا ہے کہ وہ اپنے منصب پر فائز رہیں ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف الطاف حسین کے اوور سیز شناختی اور پاسپورٹ جاری کے معاملے کو حل کے لیے سیاسی رابطہ کار کو ہدایت کی تھی اور ان کے رابطے کامیاب رہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں