قلبی صحت کے لیے مفید 5 غذائیں

صحت مند غذا ہمیں صحت کے دائمی مسائل سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے، ماہرین

صحت مند غذا ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں صحت کے دائمی مسائل سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

ماہرِ غذائیت کلوڈیا لی فیوور کے مطابق قلبی مرض اور دل کے دوروں سے بچانے کے لیے غذا انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔اگر ہمیں اپنی غذا کا علم ہو تو ہم اپنے دل کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

کلوڈیا نے پانچ ایسی غذائیں بتائیں جو دل کو صحت مند رکھنے کے لیے مفید ہوتی ہیں۔ وہ غذائیں درج ذیل ہیں:

ڈارک چاکلیٹ

لذت کے ساتھ فلیونائیڈ سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ بلڈ پریشر اور سوزش کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دونوں کیفیات قلبی مرض کی بنیاد ڈال سکتی ہیں۔

جو


بِیٹا گلوکنز نامی حل پذیر فائبر سے بھرپور جو کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ کولیسٹرول قلبی مسائل کی ایک بڑی علامت ہے۔

لوبیا

جو کی طرح لوبیا بھی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ہری سبزیاں

ماہرین کے مطابق بروکلی اور پالک جیسی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذائیں قلبی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

گری دار میوے

بادام، پستے اور اخروٹ جیسے گری دار میوے صحت مند چکنائی اور وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ میوہ جات مفید کولیسٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے مضر کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔
Load Next Story