غزہ پٹی اسرائیلی فضائی حملوں میں 11 صحافی ہلاک 20 زخمی

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد صحافیوں کے گھروں کو بھی نشانا بنایا گیا، رپورٹ


ویب ڈیسک October 17, 2023
—فوٹو: اے اے

فلسطینی صحافیوں کے ایک گروپ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں 11 صحافی ہلاک، 20 سے زیادہ زخمی اور دو لاپتا ہوچکے ہیں۔

فلسطینی صحافیوں کے سنڈیکیٹ سے وابستہ فریڈم کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک 11 فلسطینی صحافی اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

گروپ کے ایک بیان میں غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز سے لے کر 15 اکتوبر کی شام تک "صحافیوں کو نشانہ بنانے کی دستاویزات" فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق "فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے میں غیرمعمولی اضافے" پر بھی مذمت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 20 سے زائد صحافی زخمی بھی دیکھے گئے، صحافیوں کے تقریباً 20 گھروں پر مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا گیا، اسرائیلی فوج نے متعدد صحافیوں کی رہائش گاہوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں