پاکستان ٹیم کے فٹنس مسائل میں کمی آنے لگی
اسامہ میر بخار،فخر زمان گھٹنے کے درد سے نجات پا چکے،سلیکشن کیلیے دستیاب
پاکستان ٹیم کے فٹنس مسائل میں کمی آنے لگی جب کہ اسامہ میر بخار اور فخر زمان گھٹنے کے درد سے مکمل نجات پا چکے۔
ورلڈکپ کے لیے بھارتی شہر بنگلورو میں موجود پاکستانی ٹیم نے گذشتہ روز آرام کیا، کچھ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہلکی پھلکی جم ٹریننگ کی، آج ٹیم کا پریکٹس سیشن شام 6 سے رات 9 بجے تک شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق اسامہ میر بخار اور فخر زمان گھٹنے کے درد سے مکمل نجات پا چکے ہیں۔گرین شرٹس میگا ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ جمعے کو چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلیں گے، یاد رہے کہ بھارت سے میچ میں پاکستان ٹیم کو 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے فٹنس میں تمام قومی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈکوچ بریڈبرن اس ناکامی کو بھی سیکھنے کے لیے ایک اچھا سبق قرار دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہورہا ہے، میزبان سے میچ میں ہم اپنی اننگز کے آدھے راستے تک درست جارہے تھے ، میں یہ نہیں کہتا کہ ہم وہاں تھے جہاں ہونا پسند کرتے، میں زیادہ جارحانہ کھیل پسند کرتا۔
بریڈبرن کا کہنا تھا کہ ہر کوئی یہ بات جانتا ہے کہ ہم اپنے پلیئرز سے ان کی صلاحیتوں سے کچھ بڑھ کر چاہتے ہیں، اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ پہلے ہاف میں ہم نے اس چیز کا کوئی مظاہرہ کیا، جس طرح ہماری وکٹیں گری یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ہروقت سیکھنے میں مصروف رہتے ہیں، ہردن ہی سیکھنے کے لیے اچھا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق نے بھی ٹیم میں تبدیلی کا مشورہ دیدیا
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف میچ میں دیکھا کہ اننگز کا آغاز کرنا کتنا مشکل تھا، ہمارے کچھ کھلاڑیوں نے اچھا آغاز کیا مگر وہ بہتر طور پر فنش نہیں کرسکے۔ بریڈبرن نے مزید کہا کہ ہم ایک 330 پلس رنز بنانے والی ٹیم بننا چاہتے ہیں۔