متحدہ عرب امارات میں 1100 بوتلوں میں بند پیغامات کی نمائش
سعدیات جزیرے میں 1100 بوتلوں میں بند پیغامات کی نمائش کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا
متحدہ عرب امارات میں 1100 بوتلوں میں بند پیغامات کی نمائش کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
ابو ظہبی کے سعدیات جزیرے کے حکام کے مطابق جزیرے پر قائم متعدد ہوٹلوں میں ٹھہرے مہمانوں کو دعوت دی گئی اور ان سے اس جزیرے سے لگاؤ کے متعلق پیغامات لکھنے کا کہا گیا جس کو بعد میں ساحل میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
بعد ازاں ترتیب دی گئی بوتلوں کو دنیا کی سب سے بڑی بوتلوں میں بند پیغامات کی نمائش کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قرار دیا گیا۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ کوشش پیرس کے پونٹ ڈے آرٹ برج سے متاثر ہوکر کی گئی۔