لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد تک کمی کا فیصلہ
ضلعی انتظامیہ کے موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدے داروں سے کامیاب مذاکرات
انٹر سٹی بسوں، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں کے حوالے سے مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آگئی۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف کو عوام تک منتقلی کا آغاز کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدے داروں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جن میں کیے گئے فیصلوں کے فوری اطلاق پر اتفاق کیا گیا ہے۔
موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد تک کمی کرے گی، پرائیویٹ اڈوں سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 10 فی صد فیصد تک کمی کی جائے گی۔
انٹر سٹی اے سی، ناں اے سی بسوں کے کرایوں میں فورا 15 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز مال برادری گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت کم ہوچکی سرکاری ادارے اب مہنگائی کم کرائیں، وزیراعظم
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں فوری کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے، تیل کی قیمتیں گرنے سے اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کاروباری افراد دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی لائیں، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام تک ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔