
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے والے شائقین کرکٹ اپنے موبائل فونز، پرس سمیت کئی قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔
ٹوئٹر پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا کی ٹوئٹ وائرل ہورہی جس میں انہیں بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ''میں اور ایک دوست گیٹ سے داخل ہونے کی بات کررہے تھے کہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں فون چوری ہوگیا''۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم ہوگئیں
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ''اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 25 سے زائد تماشائی آتے ہیں تو سیکیورٹی کے مسائل ضرور ہوتے ہیں لیکن چوریاں ہمارا تشخص خراب کررہی ہیں''۔
مزید پڑھیں: فلسطینوں کے نام ایوارڈ؛ بھارتی شائقین کیجانب سے رضوان کو ناروا سلوک کا سامنا
معروف صحافی نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران کئی سو افراد نے اپنے فون، پرس سمیت کئی قیمتی چیزیں چوری ہونے کی شکایات درج کروائی ہیں۔
گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا بھی پاک بھارت میچ کے دوران اپنے مہنگے ترین فون سے محروم ہوگئیں تھی جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔
مزید پڑھیں: ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیوں کیا؛ رضوان کے اقدام پر بھارتی چراغ پَا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اروشی نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی کہ میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میزبان نے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
I don't understand why were so many precious items stolen from the stadium in Ahmedabad? Why are there so many thieves? Really glad Vikrant ji raised this issue 👏🏼
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 17, 2023
Shukar hay Pakistan fans weren't there otherwise unka bhi nuksaan hojata 🙏🏼🙏🏼 #CWC23pic.twitter.com/PzHtKwAQjl
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔