افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے سراج الحق

پاکستان اور افغانستان میں غلط فہمیوں سےہندوستان فائدہ اٹھائےگا، امیر جماعت اسلامی پاکستان


ویب ڈیسک October 17, 2023
پاکستان اور افغانستان میں غلط فہمیوں سےہندوستان فائدہ اٹھائےگا، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے، پاکستان اور افغانستان میں غلط فہمیوں سےہندوستان فائدہ اٹھائےگا۔

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ اگرمغربی ممالک اسرائیل کی امدادکےلیےآگے آسکتےہیں، تو مسلمان ممالک غزہ کےلیے کیوں میدان میں نہیں آسکتے، مسلمان حکمران میرجعفر اورمیرصادق کی بجائے ابدالی، غزنوی اورسلطان صلاح الدین ایوبی کاکردار ادا کریں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے تک افغان باشندوں کواپنے ملک میں سکونت دی، افغان مہاجرین کے حوالے سے دوتجاویزپیش کرتاہوں، افغانستان اپنی سرزمین سےپاکستان کےخلاف دہشت گردعناصر کاخاتمہ کرے، اسی طرح پاکستان افغان مہاجرین کےلیے بین الاقوامی اصولوں سے انحراف نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بےڈھنگے طریقے سے تنگ کرکےافغان مہاجرین کونکالناحکمت کےخلاف ہے، دونوں ممالک کی غلط فہمیوں سےہندوستان فائدہ اٹھائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں