مالاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

گاڑی کے مالک، انجن، چیسز نمبر، رنگ کا ریکارڈ رکھا جائےگا، سوات، دیر، چترال میں کیمپ دفاتر لگادیے گئے

(فوٹو : فائل/نیوز ایجنسی)

مالاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا، محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے سوات، دیر، چترال میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے کیمپ دفاتر شروع کردئیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بغیر دستاویزات چلنے والی گاڑیوں کے ڈیٹا کے لیے سافٹ وئیر زونل دفاتر کو مہیا کر دئیے گئے، این سی پی گاڑیوں کو ریکارڈ میں رکھنے کا فیصلہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ڈی جی ایکسائز خیبرپختونخوا نے کہا کہ گاڑی کے مالک، انجن، چیسز نمبر، گاڑی کے رنگ کے بارے میں ریکارڈ رکھا جائے گا، مالاکنڈ ڈویژن میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا، حکومتی پالیسی کے مطابق مرحلہ وار این سی پی گاڑیوں کا ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے۔
Load Next Story