آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف
خفیہ اطلاع پر اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی کی گئی، بڑے ای کامرس پلیٹ فارم کے ملازمین کے ملوث ہونے کا امکان
آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے معاملے میں بڑے ای کامرس پلیٹ فارم کے ملازمین کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ دریں اثنا اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے پیشہ ور گروہ کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف نے کارروائی کے دوران 33 پارسل قبضے میں لے کر 53 کلو سے زائد چرس، ڈیڑھ کلو آئس اور ایک کلو افیون برآمد کرلی۔ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ذریعے اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہونے پر اے این ایف نے کارروائی کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے ملک کے مختلف شہروں میں پیشہ ور گروہ کے خلاف کارروائی کی۔
گروہ انٹرنیٹ شاپنگ پلیٹ فارم پر کمپنیاں رجسٹرڈ کر کے اسمگلنگ کر رہا تھا۔ تحقیقات میں مزید افراد کی شناخت بھی ہوئی، جن کا تعلق ملک کے مختلف صوبوں سے ہے۔ ترجمان کے مطابق بڑے ای کامرس پلیٹ فارم کے ملازمین کے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔