’’ورلڈکپ بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستان کا کم بیک کرنا مشکل ہے‘‘

ہمارے دور میں پاکستان کی ٹیم یکسر مختلف تھی، یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ کو برداشت نہیں کر سکتی، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک October 17, 2023
ہمارے دور میں پاکستان کی ٹیم یکسر مختلف تھی، یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ کو برداشت نہیں کر سکتی، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے بدترین ہار کے بعد میگا ایونٹ میں پاکستان کا کم بیک کرنا مشکل ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کی موجودہ پلئینگ الیون میں جذبے کی کمی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 155 پر 2 وکٹیں گنوا کر حوصلہ افزا آغاز ملا لیکن 191 کے اسکور پر پوری ٹیم کا پویلین لوٹ جانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت آگے ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ بھارتی صحافی کا اسٹیڈیم میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف

سارو گنگولی نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان کی ٹیم یکسر مختلف تھی، یہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ کو برداشت نہیں کر سکتی، پاکستان کیلئے ورلدکپ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ لائیو دیکھنے کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو ایونٹ میں اپنا اگلا میچ جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے، ایونٹ میں پاکستان نے ابتک 3 میچز میں 2 فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ ایک میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے تین میچز میں صرف ایک فتح حاصل کررکھی ہے جبکہ انہیں ٹورنامنٹ میں واپسی کیلئے پاکستان لازمی شکست دینا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں