غزہ پر حملہ اور ناکہ بندی کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا

کولمبیا کے صدر کے غزہ کی ناکہ بندی پر تنقید پر اسرائیلی سفیر نے سخت اور نازیبا زبان استعمال کی تھی


ویب ڈیسک October 17, 2023
اسرائیلی ایلچی نے غزہ پر کولیبیا صدر کے بیان پر نازیبا جواب دیا تھا؛ فوٹو: فائل

کولمبیا کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو پاگل اور بے غیرت قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں اور فوری طور پر ہمارا ملک چھوڑ دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے یہودیوں پر ظلم و ستم سے تشبیہ دی تھی۔

کولمبیا کے صدر نے غزہ کو آشوٹز کا حراستی کیمپ اور ورارسا یہودی بستی سے تشبیہ دیتے ہوئے یہ بیان اس وقت جاری کیا تھا جب اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

صدر گستاو پیٹرو نے کہا تھا کہ یہی بات نازیوں نے بھی کہی تھی اور یہ نفرت آمیز بات ایک نئے ''ہولوکاسٹ'' کا باعث بنے گی۔

جس پر کولمبیا میں اسرائیلی سفیر نے صدر گستاو پیٹرو کے بارے میں جوابی بیان میں غیر سفارتی زبان استعمال کی تھی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے۔

کولمبیا کے وزیر خارجہ الوارو لیوا نے اسرائیلی سفیر کے اس بیان کو پاگل پن اور بی غیرتی قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ اپنے بیان پر معافی مانگیں اور فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیں۔

یاد رہے کہ آشوٹز کیمپ وہ تھا جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی چلایا کرتے تھے جب کہ وارسا بستی کو جرمن فوج نے یہودیوں کی بغاوت کے بعد تباہ کر دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں